Table of Contents
سبق ۶: جنپد اور مہاجنپد نوٹس
___________________________________
تعلیمی وسائل –PPT
___________________________________
مشقی سوالات و جوابات
سوال ۱ (الف) مناسب متبادل کے سامنے ✓ کا نشان لگائیے۔
۱۔ دیہی بستیوں کے انتظام کے لیے بستیوں کے گروہ بن گئے، ان گروہوں کو کیا کہتے ہیں؟
الف) جنپد ب) مہاجنپد ج) ریاست
جواب: الف) جنپد
دیہی بستیوں کے انتظام کے لیے بستیوں کے جو گروہ بن گئے، انہیں جنپد کہتے ہیں۔
۲۔ مگدھ سلطنت کی بنیاد کس نے رکھی؟
الف) شیشوناگ ب) اجات شترو ج) بمبسار
جواب: ج) بمبسار
مگدھ سلطنت کی بنیاد بمبسار راجا نے رکھی۔
۳۔ چندر گپت موریہ نے کس سلطنت کا خاتمہ کیا؟
الف) شیشوناگ ب) نند ج) موریہ
جواب: ب) نند
چندر گپت موریہ نے نند سلطنت کا خاتمہ کیا۔
(ب) جوڑیاں بنائیے۔
| کالم ’الف‘ | کالم ’ب‘ (صحیح جوڑی) |
|---|---|
| ۱۔ رائے دہی کا افسر | ب) شلاکا گراہک |
| ۲۔ ورجی | ج) مہاجنپد |
| ۳۔ اجات شترو | الف) بودھ مذہب قبول کرنا |
سوال ۲۔ ایک لفظ میں جواب لکھیے۔
۱۔ نند خاندان کا آخری راجا۔
جواب: دھنانند۔
۲۔ بڑے پتھروں کی بوچھار کرنے والی منجنیق۔
جواب: مہا شیلا کنٹک۔
۳۔ پاٹلی پتر میں راجدھانی قائم کرنے والا۔
جواب: اجات شترو۔
سوال ۳ (الف) مختصر جواب لکھیے۔
۱۔ گاؤں بستی کس طرح آباد ہوئی؟
جواب: مابعد ویدک دور (۱۰۰۰ ق م سے ۶۰۰ ق م) میں لوگ آہستہ آہستہ زیادہ مستحکم ہوئے اور مخصوص مقامات پر ان کی مستقل بستیاں قائم ہوئیں۔ وہاں لوگ ایک ساتھ مل جل کر رہنے لگے اور کھیتی باڑی، گلہ بانی اور چھوٹے پیمانے پر تجارت کرنے لگے؛ اس طرح گاؤں بستیاں آباد ہوئیں۔
۲۔ جنپدوں کی تشکیل کس وجہ سے ہوئی؟
جواب: قدیم بھارت میں چھوٹی چھوٹی گاؤں بستیوں کے بہتر انتظام کے لیے ان بستیوں کے گروہ بن گئے۔ ایک ہی قبیلے کے لوگوں کے ان گروہوں اور ان کے اجتماعی انتظام کی ضرورت کی وجہ سے جنپدوں کی تشکیل ہوئی۔
۳۔ مہاجنپدوں کی ترقی کے پیچھے کیا وجوہات تھیں؟
جواب: وقت کے ساتھ کچھ جنپد معاشی معاملات، زرخیز زمین، خوشحال تجارت، بازاروں و فنون کی ترقی، مسلح فوج اور بہترین انتظامی نظام کی وجہ سے زیادہ طاقتور ہوتے گئے۔ عسکری طاقت کی بنیاد پر انہوں نے پڑوسی ریاستوں پر غلبہ حاصل کر کے اپنی وسعت بڑھائی، جس کے نتیجے میں مہاجنپدوں نے ترقی کی۔
(ب) اپنے الفاظ میں لکھیے۔
۱۔ مگدھ سلطنت کو زیادہ طاقتور بنانے کے لیے اجات شترو نے کون سی اصلاحات کیں؟
جواب: اجات شترو نے مگدھ سلطنت کی توسیع کی حکمتِ عملی اپنائی اور ورجی و کوسل جیسے طاقتور مہاجنپدوں پر فتح حاصل کی۔ اس نے فوج کو مضبوط بنانے کے لیے ’مہا شیلا کنٹک‘ (بڑے پتھروں کی بوچھار کرنے والی منجنیق) اور ’رتھ موسل‘ (کانٹے دار لوہے کے ڈنڈوں والا خاص رتھ) جیسے جدید ہتھیار تیار کروائے۔ نیز اس نے عسکری، سیاسی اور معاشی لحاظ سے اہم مرکز پاٹلی پتر (موجودہ پٹنہ) میں نئی راجدھانی قائم کر کے پورے مگدھ علاقے کا کنٹرول مضبوط کیا۔
۲۔ گن پریشد کی رائے دہی کے طریقے اور موجودہ دور کی رائے دہی کے طریقے میں کچھ مماثلت اور فرق بیان کیجیے۔
جواب: مماثلت: گن پریشد اور موجودہ دور دونوں میں فیصلے اکثریت کی رائے سے کیے جاتے ہیں، خفیہ رائے دہی کا طریقہ موجود ہے، اور رائے دہی کی نگرانی کے لیے ایک مخصوص افسر ہوتا ہے (قدیم دور میں شلاکا گراہک اور آج الیکشن افسر)۔ فرق: گن پریشد میں ووٹ کے لیے مختلف رنگوں کی لکڑیاں (شلاکا) استعمال کی جاتی تھیں اور کھلی یا زبانی رائے دہی بھی ہوتی تھی، نیز صرف بزرگ افراد یا منتخب نمائندے کونسل میں شامل ہوتے تھے؛ جبکہ موجودہ دور میں تمام بالغ شہری الیکٹرانک ووٹنگ مشین (EVM) یا بیلٹ پیپر کے ذریعے خفیہ رائے دہی کرتے ہیں۔
سوال ۴۔ سبق میں دیے ہوئے نقشے کا مشاہدہ کیجیے اور درج ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔
۱۔ بھارت کی موجودہ بین الاقوامی سرحد کے باہر موجود مہاجنپدوں کے نام لکھیں۔
جواب: گاندھار اور کمبوج۔
۲۔ ’اشمک‘ مہاجنپد موجودہ کس ریاست میں آتا ہے؟
جواب: ’اشمک‘ مہاجنپد موجودہ مہاراشٹر ریاست میں آتا ہے۔
۳۔ زیادہ تر مہاجنپد کس ندی کی وادی میں واقع ہیں؟
جواب: زیادہ تر مہاجنپد دریائے گنگا کی وادی میں واقع ہیں۔
___________________________________
کوئز —Quiz
"کیا آپ نے سبق سمجھ لیا ہے؟ چلیں ایک کوئز دے کر چیک کرتے ہیں۔”