Table of Contents
3: اجزا کو علیحدہ کرنا نوٹس
___________________________________
تعلیمی وسائل –PPT
___________________________________
مشقی سوالات و جوابات
(۱) درست متبادل منتخب کیجیے۔
(۱) مقناطیس کے ذریعے علیحدہ کرنے کے عمل میں مقناطیسی خصوصیت کا استعمال ہوتا ہے۔
(۲) گیہوں سے باریک کنکر الگ کرنے کے لیے چھاننا طریقہ مناسب ہوتا ہے۔
(۳) پانی میں حل شدہ پھٹکری ذیل میں سے تبخیر طریقے سے علیحدہ کر سکتے ہیں۔
(۴) گمان ہے کہ دودھ میں پانی ملا ہوا ہے تو دودھ سے پانی ان میں سے کوئی طریقہ ممکن نہیں ہے طریقے سے علیحدہ کر سکتے ہیں۔
(۲) دیے ہوئے بیان صحیح ہیں یا غلط، طے کیجیے۔ اگر غلط ہیں تو وجہ لکھیے۔
(۱) مائع میں حل نہ ہونے والی شے کو الگ کرنے کے لیے عمل تقطیر کا استعمال کرتے ہیں۔
جواب: یہ بیان صحیح ہے۔ مائع میں حل نہ ہونے والے ٹھوس ذرات کو باریک جالی یا تقطیری کاغذ کے ذریعے چھان کر الگ کیا جاتا ہے، جسے عمل تقطیر کہتے ہیں۔
(۲) مقناطیسی خصوصیت کا استعمال کر کے کچرے سے تمام دھاتوں کو الگ کیا جا سکتا ہے۔
جواب: یہ بیان غلط ہے۔ وجہ: مقناطیسی خصوصیت کا استعمال کر کے کچرے سے صرف مقناطیسی اشیا (جیسے لوہا، نکل اور کوبالٹ) کو الگ کیا جا سکتا ہے، تمام دھاتوں کو نہیں۔
(۳) سمندری پانی سے نمک علیحدہ کرنے کے لیے تہ نشینی کا عمل کرتے ہیں۔
جواب: یہ بیان غلط ہے۔ وجہ: سمندری پانی سے نمک علیحدہ کرنے کے لیے عمل تبخیر کا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ حرارت سے پانی بھاپ بن جاتا ہے اور نمک باقی رہ جاتا ہے۔
(۴) اناج میں سے ہلکا کچرا الگ کرنے کے لیے پچھوڑنے کا عمل کیا جاتا ہے۔
جواب: یہ بیان صحیح ہے۔ ہوا کی مدد سے وزنی دانوں کو ہلکے کچرے اور بھوسے سے الگ کرنے کے لیے پچھوڑنے کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔
(۵) وزنی اور ہلکے ایسے دو مائعات کو علیحدہ کرنے کے لیے چننے کا طریقہ استعمال کرتے ہیں۔
جواب: یہ بیان غلط ہے۔ وجہ: چننے کا طریقہ ٹھوس اشیا (جیسے اناج میں سے کنکر) کو الگ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مائعات کو الگ کرنے کے لیے نتھارنے کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔
(۳) عمل تقطیر کون سے آمیزوں کے لیے استعمال ہو سکتا ہے؟ کیسے؟
جواب: عمل تقطیر ایسے آمیزوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں ایک جز مائع ہو اور دوسرا جز اس مائع میں حل نہ ہونے والا ٹھوس ہو۔ اسے استعمال کرنے کے لیے آمیزے کو ایک باریک جالی والی چھلنی یا تقطیری کاغذ سے گزارا جاتا ہے۔ اس عمل میں مائع چھن کر نیچے گر جاتا ہے اور حل نہ ہونے والی ٹھوس شے چھلنی کے اوپر رہ جاتی ہے، جیسا کہ گدلے پانی کو چھان کر صاف کرنا یا چائے میں سے پتی کو چھان کر الگ کرنا۔
(۴) پانی میں گرا ہوا لکڑی کا بھوسا کس طرح الگ کر سکتے ہیں؟
جواب: پانی میں گرا ہوا لکڑی کا بھوسا ہم ‘عمل تقطیر’ (چھاننا) یا ‘نتھارنے’ کے طریقے سے الگ کر سکتے ہیں۔ چونکہ لکڑی کا بھوسا پانی میں حل نہیں ہوتا اور ہلکا ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح پر تیرتا رہتا ہے، اس لیے اسے باریک چھلنی یا کپڑے کی مدد سے چھان کر پانی سے باآسانی الگ کیا جا سکتا ہے۔
(۵) لکڑی کا کام کرتے وقت لکڑی کے بھوسے میں ملے ہوئے کیل، بڑھئی کون کون سے طریقوں سے الگ کر سکتا ہے؟ ان میں سے کون سا طریقہ زیادہ آسان ہوگا؟
جواب: لکڑی کے بھوسے میں ملے ہوئے کیلوں کو بڑھئی دو طریقوں سے الگ کر سکتا ہے: پہلا چننے کا طریقہ، جس میں ہاتھ سے ایک ایک کیل کو چن کر الگ کیا جاتا ہے۔ دوسرا مقناطیسی علیحدہ کاری کا طریقہ، جس میں مقناطیس کا استعمال کر کے کیلوں کو الگ کیا جا سکتا ہے کیونکہ کیلیں مقناطیسی شے (لوہے) کی ہوتی ہیں۔ ان دونوں میں سے مقناطیسی علیحدہ کاری کا طریقہ زیادہ آسان اور تیز ہوگا کیونکہ مقناطیس ایک ہی وقت میں بہت سی کیلوں کو بھوسے سے فوراً اور باآسانی الگ کر لے گا۔
سرگرمی:
(۱) نیچے دیے ہوئے لفظی معمے میں علیحدہ کرنے کے طریقوں سے متعلق مختلف الفاظ دیے ہوئے ہیں۔ نمونے کے لیے ایک لفظ دکھایا گیا ہے۔ آپ تمام دوسرے الفاظ ڈھونڈ کر لکھیے۔
جواب: اس لفظی معمے میں علیحدگی کے درج ذیل طریقے چھپے ہوئے ہیں:
پچھوڑنا، چننا، چھاننا، تقطیر، تہ نشینی، نتھارنا اور تبخیر۔
(۲) کاغذ کے نو مثلث کاٹیے۔ دیے ہوئے معمے ان پر لکھیے۔ گروپ میں بیٹھ کر انھیں اس طرح ترتیب دیجیے کہ ایک بڑا مثلث تیار ہو جائے اور مثلث کے ہر بازو پر لکھے ہوئے علیحدگی کے طریقے کے سامنے اس کی مثال آجائے۔
جواب:
| طریقہ | مثال |
| مقناطیس کے ذریعے | ریت سے لوہے کی کیلیں الگ کرنا |
| عمل تبخیر | سمندری پانی سے نمک |
| چھاننا | آٹے سے گیہوں کے چھلکے الگ کرنا |
| علیحدہ کرنا (تقطیر) | چائے سے چائے کی پتی الگ کرنا |
| نتھارنا | تہہ میں جمع شدہ مٹی کے اوپر کا پانی الگ کرنا |
| تہ نشینی | گدلے پانی میں کیچڑ تہہ میں جمع ہونا |
| پچھوڑنا | اناج سے کنکر الگ کرنا |
___________________________________
کوئز —Quiz
"کیا آپ نے سبق سمجھ لیا ہے؟ چلیں ایک کوئز دے کر چیک کرتے ہیں۔”











