Table of Contents
جماعت پنجم سائنس سبق 6: قوانین سب کے لیے
(الف) خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔
(۱) ہماری سماجی زندگی قوانین کے مطابق گزرتی ہے۔
(۲) آزاد ہندوستان کے دستور نے چھوت چھات کی رسم کو ختم کر دیا۔
(۳) غلط روایتوں اور رسموں کی وجہ سے سماج کے چند لوگوں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہو جاتی ہیں۔
(ب) درج ذیل سوالوں کے جواب ایک جملے میں لکھیے۔
(1) قوانین کیوں بنائے جاتے ہیں؟
جواب: قوانین اس لیے بنائے جاتے ہیں تاکہ ہر شخص اپنی ذمہ داری اور فرائض کو سمجھے اور ہمارے سماجی معاملات میں باقاعدگی پیدا ہو۔
(۲) کون سی اقدار ہماری سماجی زندگی میں قدیم زمانے سے موجود ہیں؟
جواب: عدم تشدد (اہنسا) اور امن و امان جیسی اقدار قدیم زمانے سے ہماری سماجی زندگی کا حصہ ہیں۔
(۳) ہماری سماجی زندگی کی اہم رکاوٹیں کون سی ہیں؟
جواب: غربت اور تعلیم کا فقدان ہماری سماجی زندگی کی بڑی رکاوٹیں ہیں۔
(ج) درج ذیل سوالوں کے مختصر جواب لکھیے۔
(1) قانون نے کون سی نامناسب روایتوں پر پابندی عائد کی؟
جواب: قانون نے کئی نامناسب اور غیر انسانی روایتوں پر پابندی عائد کی ہے، جن میں ستی کی رسم، بچپن کی شادی، ذات پات کا بھید بھاؤ (چھوت چھات)، جادو ٹونا کرکے لوگوں کو دھوکا دینا اور شادی میں جہیز لینے جیسی رسمیں شامل ہیں۔
(۲) ماحول کے تحفظ کے لیے قوانین کیوں بنانے پڑتے ہیں؟
جواب: ماحول کے تحفظ کے لیے قوانین کی ضرورت اس لیے ہوتی ہے کیونکہ ہم اپنی بے شمار ضرورتیں پوری کرنے کے لیے فطرت پر منحصر ہوتے ہیں۔ ان قدرتی وسائل کا تحفظ اور ان کا احتیاط سے استعمال ضروری ہے تاکہ یہ دولت اور وسائل ہمارے بعد آنے والی نسلوں کو بھی دستیاب ہو سکیں۔











