ششم سائنس سبق 11 : قوت اور دباؤ

Telegram
Facebook
WhatsApp
Maharashtra Board Class 6 Science Chapter 11 Quwwat Aur Dabao Study Material

قوت اور دباؤ نوٹس

___________________________________

تعلیمی وسائل –PPT

 

___________________________________

مشقی سوالات و جوابات

(1) پہچانیے میں کون سی قوت ہوں ۔
(1) سلائی مشین، کولر، گاڑی جیسی کئی مشینوں میں میرا استعمال ہوتا ہے۔

جواب: میکانکی قوت

(2) اوپر اُچھالی جانے والی تمام چیزیں میری وجہ سے زمین کی طرف آتی ہیں۔
جواب: ثقلی قوت

(3) ہر کھیل میں میری وجہ سے ہلچل ہوتی ہے۔
جواب: عضلاتی قوت

(4) کارخانوں میں لوہے کا کچرا اُٹھانے کے لیے میرا استعمال ہوتا ہے۔
جواب: مقناطیسی قوت

(2) باہمی تعلق کے مطابق جوڑ لگائیے۔

سوال جواب
کیرم بورڈ پر کھیلی گئی گوٹ رگڑ کی قوت
درختوں سے نیچے گرنے والے پھل ثقلی قوت
رقبہ بڑھا دیا گیا دباؤ کم ہوتا ہے
رقبہ کم ہو گیا دباؤ زیادہ ہوتا ہے

(3) درج ذیل بیانات صحیح ہیں یا غلط، لکھیے۔ غلط بیانات کو درست کر کے لکھیے۔
(1) زمین کی ثقلی قوت کی وجہ سے دوسرے سیارے اُن کے مداروں میں رہ کر سورج کے اطراف گردش کرتے ہیں۔

جواب: غلط
درست بیان: سورج کی ثقلی قوت کی وجہ سے دوسرے سیارے اپنے مداروں میں رہ کر سورج کے اطراف گردش کرتے ہیں۔

(2) ساحل سمندر سے زیادہ اونچائی پر جانے سے ہوا کا دباؤ بڑھتا ہے۔
جواب: غلط
درست بیان: ساحل سمندر سے زیادہ اونچائی پر جانے سے ہوا کا دباؤ کم ہوتا جاتا ہے۔

(3) رگڑ کی قوت کم ہو جانے سے مشین کے پہیوں کی رفتار بڑھتی ہے۔
جواب: صحیح

(4) دباؤ کی اکائی پاسکل ہے۔
جواب: صحیح

(4) سلائی مشین پر کپڑا سیتے وقت بغور مشاہدہ کیجیے اور اس وقت کون کون سی قوتیں عمل کرتی ہیں، ان کی فہرست بنائیے۔
جواب: سلائی مشین پر کپڑا سیتے وقت مندرجہ ذیل قوتیں عمل کرتی ہیں:
۱۔ میکانکی قوت (مشین کے ذریعے لگنے والی قوت)
۲۔ عضلاتی قوت (ہاتھ اور پیروں کے ذریعے لگائی جانے والی قوت)
۳۔ رگڑ کی قوت (سوئی، دھاگے اور مشین کے پرزوں کے درمیان)۔

(5) جانوروں کی عضلاتی قوت کا استعمال کر کے انسان ان سے کون کون سے کام کرواتا ہے؟
جواب: انسان جانوروں کی عضلاتی قوت کا استعمال کر کے ان سے کھیتی باڑی کا کام، بوجھ ڈھونے، سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے اور سواری کرنے جیسے کام کرواتا ہے۔

(6) آپ کے اطراف میکانکی قوت سے ہونے والے کاموں کی فہرست بنائیے۔
جواب: ہمارے اطراف میکانکی قوت سے ہونے والے کاموں میں گاڑیوں کا چلنا، پنکھے اور کولر کا گھومنا، واشنگ مشین سے کپڑے دھونا، پانی کی موٹر سے پانی کھینچنا اور سلائی مشین سے کپڑے سینا شامل ہے۔

(7) چھری کے دھار دار بازو سے پھل با آسانی کٹ جاتے ہیں جب کہ مند بازو سے آسانی سے نہیں کٹتے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ وضاحت کیجیے۔
جواب: دباؤ، رقبے پر منحصر ہوتا ہے۔ چھری کے دھار دار بازو کا رقبہ بہت کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے لگائی گئی قوت سے دباؤ زیادہ پڑتا ہے اور پھل باآسانی کٹ جاتے ہیں۔ اس کے برعکس مند (موٹے) بازو کا رقبہ زیادہ ہوتا ہے جس سے دباؤ کم پڑتا ہے اور پھل کاٹنا مشکل ہوتا ہے۔

(8) سائیکل کی چین میں چکنائی، تیل یا گریس نہ لگایا جائے تو کیا ہوگا؟
جواب: اگر سائیکل کی چین میں چکنائی، تیل یا گریس نہ لگایا جائے تو چین اور پہیوں کے درمیان رگڑ کی قوت بہت بڑھ جائے گی۔ اس کی وجہ سے سائیکل چلانے میں زیادہ قوت لگے گی، رفتار کم ہو جائے گی اور پرزوں کی چھینج (گھساؤ) بھی زیادہ ہوگی۔

(9) چکنی یا گیلی فرشی پر پیر نہ پھسلیں، اس کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
جواب: چکنی یا گیلی فرشی پر پیر نہ پھسلیں، اس کے لیے رگڑ کی قوت کو بڑھانا ضروری ہے۔ ہمیں ایسے جوتے یا چپل استعمال کرنے چاہئیں جن کے تلے کھردرے ہوں، تاکہ فرشی اور پیر کے درمیان مناسب رگڑ پیدا ہو اور ہم پھسلنے سے محفوظ رہیں۔

(10) کچھ وقت تک استعمال کرنے کے بعد گاڑی کے ٹائر، چپل کے تلے گھس جاتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب: گاڑی کے ٹائر اور چپل کے تلے مسلسل زمین کے ساتھ رگڑ کھاتے ہیں۔ اس مسلسل رگڑ کی قوت کی وجہ سے ان کی چھینج ہوتی ہے اور کچھ وقت کے استعمال کے بعد وہ گھس جاتے ہیں۔

(11) نیچے دی ہوئی صورتوں میں کیا ہوگا؟ اپنا اندازہ بتائیے۔
(۱) نوک دار پتھر بلے پر دے مارنا

جواب: نوک دار پتھر کا رقبہ کم ہوتا ہے، اس لیے بلے پر دباؤ بہت زیادہ پڑے گا جس سے بلے کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس میں گڑھا پڑ سکتا ہے۔

(۲) ایسے جوتے پہن کر برف میں چلنا
جواب: نوک دار ہیل کا رقبہ بہت کم ہونے کی وجہ سے برف پر دباؤ زیادہ پڑے گا، جس سے ہیل برف کے اندر دھنس جائے گی اور چلنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

(۳) چوڑے پٹے والا وزنی بیگ کندھے پر لٹکانا
جواب: چوڑے پٹے کا رقبہ زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے کندھے پر دباؤ کم پڑتا ہے اور وزنی بیگ کو زیادہ آسانی سے بغیر تکلیف کے اٹھایا جا سکتا ہے۔

(۴) بہت کم چوڑے پٹے والا وزنی بیگ کندھے پر لٹکانا
جواب: کم چوڑے پٹے کا رقبہ کم ہوتا ہے، اس لیے کندھے پر دباؤ بہت زیادہ پڑے گا جس کی وجہ سے بیگ اٹھانے پر کندھے میں شدید درد اور تکلیف محسوس ہوگی۔

___________________________________

کوئز   —Quiz

"کیا آپ نے سبق سمجھ لیا ہے؟ چلیں ایک کوئز دے کر چیک کرتے ہیں۔”

Telegram
Facebook
WhatsApp

سبق کی آسان وضاحت اور پاورپوائنٹ پریزنٹیشن (PPT)

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔