جماعت پنجم سائنس سبق 5: خاندانی اقدار

Telegram
Facebook
WhatsApp
Class 5 Science Chapter 5 Family Values textbook exercise questions Maharashtra Board

جماعت پنجم سائنس سبق 5: خاندانی اقدار

 

(الف) خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔
(1)  ایمانداری ہماری    طاقت  ہوتی ہے۔
(2)سماجی زندگی میں ہر کسی کو  آپسی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔
(3)ہمارے ملک میں رواداری کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
(4)مساوات کا جذبہ پروان چڑھنے پر سب کو ترقی کرنے کا موقع ملے گا۔

(ب) درج ذیل سوالوں کے جواب ایک جملے میں لکھیے۔
(1) ماحول میں تبدیلیوں کے بارے میں کسے فیصلہ لینا چاہیے؟
جواب: ماحول میں تبدیلیوں کے بارے میں فیصلہ سب کو مل جل کر لینا چاہیے۔

(۲) رواداری کا مطلب کیا ہے؟
جواب: رواداری کا مطلب ہے کہ ہم اپنی رائے سے زیادہ دوسروں کی رائے کی قدر کریں۔

(۳) مساوات مرد و زن کا مطلب کیا ہے؟
جواب: مساوات مرد و زن کا مطلب ہے کہ لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق نہ کرتے ہوئے دونوں کو برابر سمجھا جائے۔

(۴) مردوں اور عورتوں کی مساوی ضرورتیں کیا ہیں؟
جواب: غذا، لباس، مکان، صحت اور تعلیم مردوں اور عورتوں کی مساوی ضرورتیں ہیں۔

(ج) درج ذیل سوالوں کے مختصر جواب لکھیے۔
(1) خاندان میں فیصلہ لینے کے عمل میں آپ کس طرح شامل ہوتے ہیں؟
جواب: خاندان میں جب بھی کسی چیز کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو گھر کے تمام افراد سے مشورہ کیا جاتا ہے۔ ہم اپنی پسند، ناپسند اور رائے بتا کر فیصلہ لینے کے عمل میں شامل ہوتے ہیں۔ آپس میں بات چیت کرکے ایسا فیصلہ کیا جاتا ہے جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو، اس طرح ہم سب خاندان کے فیصلوں میں شامل رہتے ہیں۔

Telegram
Facebook
WhatsApp

سبق کی آسان وضاحت اور پاورپوائنٹ پریزنٹیشن (PPT)

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔